ڈیری غازی خان(رانا فیصل سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے حکم پر موٹرسائیکلسٹ کےلئے بڑا ریلیف،
موٹرسائیکل لائسنس کےلئے اب لرنر پرمٹ کے بعد انتظار نہیں کرنا پڑے گا، یہ بات ڈی ایس پی ٹریفک وسیم صاحب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی
محدود مدت کےلئے موٹرسائیکل لائسنس کےلئے 42 یوم کا لرنر پریڈ ختم کیاجارہا ہے،
شہری لائسنس کے حصول کیلئے صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں، ڈی ایس پی ٹریفک وسیم
اب لرنر پرمٹ کے ساتھ ہی شہری ٹیسٹ دیکر لائسنس حاصل کرسکتے ہیں،
سہولت فراہم کرنے کا مقصد قیمتی وقت کو محفوظ اور قانون پسند شہری بنانا ہے،
بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 02 ہزار روپے جرمانہ ہے،
شہری موٹرسائیکل کا لائسنس ایک، دو،پانچ سال تک کا لائسنس بنوا سکتے ہیں
شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے لائسنس سینٹرز میں کیش ہینڈلنگ کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا، ڈی ایس پی ٹریفک وسیم