ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے)
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ڈیرہ غازی خان میں سکول نیوٹریشن پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب
بہت پیارے بچو،آپ سے ملکر بے انتہاء خوشی ہوئی ہے-مریم نوازشریف
ایک بچی خدیجہ نے مجھے ابھی کہاکہ آپ اتنی دور سے صرف ہم سے ملنے آئی ہیں -مریم نوازشریف
ڈیرہ غازی خان لاہور سے جتنا بھی دور ہو میں آپ سے دور نہیں -مریم نوازشریف
بچو!میں لاہور میں بیٹھ کربھی آپ کے بارے میں سوچتی ہوں کہ میری قوم کا مستقبل خوب پڑھے اور اچھی صحت ہو، طاقتور ہوں -مریم نوازشریف
میں سوچتی ہو ں کہ میری قوم کے بچوں کی اچھی گرومینگ ہو او راچھی طرح تعلیم حاصل کریں -مریم نوازشریف
اس تقریب کے مہمان اور وی آئی پیز یہ بچے ہیں،ان بچوں سے اتنا پیار ملا کہ بتا نہیں سکتی-مریم نوازشریف
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بالکل ٹھیک کہاکہ میں ان بچوں کے لئے ایسے ہی سوچتی ہوں جیسے ایک ماں اپنے بچوں کے لئے سوچتی ہے-مریم نوازشریف
بچوں سے اتنا پیار ملا کہ حیرا ن ہوں، ایسے لگتاہے جیسے یہ بچے مجھے بہت دیر سے جانتے ہیں-مریم نوازشریف
سکول نیوٹریشن پروگرا م کا خیال ایک سکو ل کے دورے کے دوران آیا جبکہ مجھے آگاہ کیاگیا کہ کئی بچے اپنے گھروں سے بغیر ناشتے کے آتے ہیں اور اکثر بے ہوش ہوجاتے ہیں -مریم نوازشریف
ہم نے سکول نیوٹریشن پروگرام شروع کیاہے تاکہ بچوں کی خوراک میں کچھ بہتری آئے-مریم نوازشریف
پرائمری سے لے کر کلاس 5تک کے بچوں کو روزانہ دودھ کا ایک پیکٹ دیں گے تاکہ ان کی غذائی کمی پوری ہو-مریم نوازشریف
بچو آپ نے دودھ کا پیکٹ سیر ہو کر پینا ہے،آپ کی عمر بڑھنے کی ہے، آپ کو خوراک میں زیادہ کلیوریز چاہیے ہیں -مریم نوازشریف
پنجاب میں تقریبا49ہزار سکول ہیں، بڑی خواہش ہے کہ سب سکولوں میں پراپر میل پروگرام شروع کریں، وسائل کی کمی ہے لیکن کوشش ہے-مریم نوازشریف
انشاء اللہ اچھا وقت آئے گا،اچھا وقت آرہا ہے، پوری کوشش ہے کہ جتنی سہولتیں دے پائیں دیں گے-مریم نوازشریف
میری موٹی ویشن ان بچوں کا چہرہ ہے، میں چاہتی ہوں کہ سکول کا انفراسٹرکچر، معیار تعلیم پرائیویٹ سکولوں سے بھی بڑھ کر ہو اور بچوں کی صحت بہترین ہو-مریم نوازشریف
پنجاب میں کریکولم اپ ڈیٹ کررہے ہیں، آؤٹ سورسنگ پر کام جاری ہے،بچوں کے کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے-مریم
نوازشریف
سکول نیوٹریشن پروگرام ڈیرہ غازی خان اور جنوبی پنجاب سے اس لئے شروع کیاہے کہ یہاں کے بچے زیادہ تر غذائی کمی اور سٹنڈ ڈ گروتھ کا شکار ہیں -مریم نوازشریف
سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت نرسری سے پانچویں تک کو دودھ کا پیکٹ ملے گا، جس میں تمام ضروری غذائی اجزاء شامل ہیں -مریم نوازشریف
سکول نیوٹریشن پروگرام مہنگا ضرور ہے لیکن میری قوم کے بچوں سے قیمتی کچھ بھی نہیں -مریم نوازشریف
بہت لوگ دعویٰ کرتے ہیں لیکن عملی طورپر کچھ بھی نظر نہیں آتا-مریم نوازشریف
بچے وطن کا مستقبل ہو، میں چاہتی ہوں کہ عملی طور پر کچھ ایسا کرجاؤ کہ آپ کو لگے کہ آپ کی سی ایم آپ کی ماں جیسی ہے-مریم نوازشریف
ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور مظفر گڑھ سے سکول نیوٹریشن پروگرام کاآغاز کیاہے کیونکہ سروے کے مطابق بچوں کا وزن ان کی عمر کے مطابق نہیں -مریم نوازشریف
میں چاہتی ہوں کہ آپ اندر سے بھی مضبوط ہوں اور باہر سے بھی مضبوط ہوں -مریم نوازشریف
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر او ران کی ٹیم بہت محنت سے کام کررہی ہے، 90 روپے کے دودھ کے پیکٹ کو 63روپے میں حاصل کیاہے-مریم نوازشریف
قوم کے بچوں کا پیسہ ہے ایک روپے کی بھی خیانت ہوئی تو اللہ معاف نہیں کرے گا، نہ اس دنیا میں اور نہ ہی اگلے جہان میں -مریم نوازشریف
پروگرام کی سپرٹ خراب نہیں ہونی چاہیے، خوردبرد یا کرپشن نہیں ہونی چاہیے، بتدریج اضافہ کیاجائے-مریم نوازشریف
سکول نیوٹریشن پروگرام بچوں پر احسان نہیں ہے ان کاحق ہے-مریم نوازشریف
پاکستان کے تمام صوبوں میں غذائی کمی اور سٹنڈڈ گروتھ کامسئلہ ہے۔ مریم نواز شریف
، تمام صوبوں کے وزرائے اعلی کو پنجاب کی طرح سکول نیوٹریشن پروگرام شروع کرنا چاہیے-مریم نوازشریف
صوبوں کی تفریق سے ہٹ کر سوچنا ہوگا، بچے پاکستان کا فیوچر ہیں اور یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے-مریم نوازشریف
خوب پڑھنے کے لئے بہت اچھی صحت چاہیے ہوتی ہے، نیوٹریشن پروگرام اسی مقصد کے لئے لانچ کیاہے-مریم نوازشریف
پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے سر توڑ کوشش کر کے قیمتوں پر کنٹرول کیا اور مہنگائی کو کم کیا -مریم نوازشریف
نوازشریف کے ویژن کے مطابق مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آ چکی ہے، قیمتیں کم ہورہی ہیں -مریم نوازشریف
ماضی میں مہنگائی نوازشریف کے دور میں کم ہوئی، آج بھی نوازشریف کے دور میں آئے دن کم ہورہی ہے-مریم نوازشریف
مہنگائی 7سال کے بعد سنگل ڈیجٹ پر آئی ہے، انشاء ا للہ مزید کم ہوگی-مریم نوازشریف
اچھی طرح ادراک ہے کہ غریب کے گھر میں روٹی کی قیمت کیا ہوتی ہے-مریم نوازشریف
انشاء اللہ بچوں سے ملاقات ہوتی رہے گے آپ ہمارا فیوچر ہو-مریم نوازشریف
اس پرائمری سکول کو اپ گریڈ کریں گے -مریم نوازشریف
بچو، اللہ آپ کوروشن مستقبل عطا کرے اور ہمیں توفیق دے کہ آپ کی تعلیم میں مزید بہتری لائیں -مریم نوازشریف
بچو آئی لو یو آل …………مجھے پتہ ہے بچو آپ وطن سے بہت پیار کرتے ہو، میں نے یہ پیار آپ کی آنکھوں میں دیکھا ہے-مریم نوازشریف
بچو!اپنے وطن سے پیار کرنا او رکبھی ملک کے خلاف کچھ غلط نہ کرنا، وطن کی محبت دل میں لے کر جوان ہوں-مریم نوازشریف