
ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری)
تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کی اپیل پرجمعہ کوملک بھرمیں قادیانیوں کودعوت اسلام ڈے منایاگیا،جسکے تحت اسلاآباد، لاہور،فیصل آباد،ملتان،رحیم یارخان،پنوعاقل،سکھر،لاڑکانہ، بلوچستان،پشاور،حیدرآباد،جامشورو،کوٹری کراچی سمیت ملک بھرکی مساجدمیں مفتی محمدطاہر مکی، صاحبزادہ محفوظ الرحمان شمس، حافظ عبدالرحمان الحذیفی،مفتی عبدالستارڈوگر،حافظ میراسامہ سموں،ڈاکٹرشمشادسہتو، مولاناپیر حبیب الرحمان السعید،قاری محمدعارف شیخ،مولانا عبدالواحد سواتی،قاضی شکیل الرمان بابراور دیگرعلماء خطباء نے کہاہیکہ قادیانیوں سے ہماراکوئی ذاتی جھگڑانہیں ہم آج بھی انہیں اسلام کی دعوت دیتےہیں اوردیتےرہینگے قادیانیوں کیساتھ ہمارااختلاف اسلام ختم نبوت پر ہے مسلمان ختم نبوت پرڈاکہ زنی کبھی برداشت نہیں کرینگے،مفتی طاہرمکی نے کہاکہ یہ کبھی نہیں ہوسکاکہ قادیانی مرزاقادیانی کونبی مان کر ہماری طرف سے کسی رعایت کی امیدرکھیں اسلیئے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے اس بات کو 1993ء کےاپنےتاریخ ساز فیصلے میں تسلیم کیاہیکہ مسلمان ہرکچھ برداشت کرسکتاہے مگررسول اللہ کی توہین اسکے بس میں ہی نہیں ، علماء کرام نے کہاہم کھلے دل سے قادیانیوں کوآج بھی اسلام کی دعوت دیتےہیں وہ مرزاقادیانی پرلعنت بھیجکررحمۃ للعالمین کےدائرہ رحمت میں آجائیں ہم گلے لگانےکوتیارہیں،دریں اثناءعلماء کرام نے فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کی بھی شدید مذمت کرتےہوئے کہاکہ ہمارے ایٹمی حکمران آپس میں دست وگریبان ہیں اورہمارابیت المقدس یہودیوں کے ہاتھ میں جارہاہے،علماء وخطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں حماس سربراہ یحیی سنوارکی شھادت کوخراج تحسین پیش کرتےہوئے اسےاسرائیل کی بزدلانہ کارروائی قراردیاہے،پاکستان سے اپیل کی ہیکہ فلسطینیوں کی مدد پاک فوج کوبھیج کرکی جائے بیانات کے ذریعے نہیں۔