ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری)
سیدعطاء اللہ شاھ بخاری کی ختم نبوت کے تحفظ پرلازوال قربانیاں ھیں، شیعہ سنی منافرت کوختم کرکےاتحادامت کابیج بویا، قادیانیوں کوکافرقراردلوانا حقیقت میں ان ھی کی محنت کانتیجہ تھا، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کی جانب سے مرکزی دفترختم نبوت جامع مسجدمیں سید عطاء اللہ شاھ بخاری کےیوم وفات21اگست کےحوالےسےانکی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنےکیلئے خدمات امیرشریعت سیمینارمنعقدکیاگیا، سیمینارکی صدارت مفتی محمدطاھرمکی نے کی، جبکہ تنظیم کے حافظ عبدالرحمان الحذیفی،قاری محفوظ الرحمان شمس، قاری محمدعارف،محافظین ختم نبوت کے حافظ میراسامہ سموں، شیربلوچ، شبان ختم نبوت کے محمدمحرم علی راجپوت، پاسبان ختم نبوت کےحافظ شیراسامہ بن طاھر، فدایان ختم نبوت اورختم نبوت میڈیاسیل کے حافظ محمد قاسم الحمادی ودیگرنے خطابات میں امیرشریعت سیدعطاء اللہ شاھ بخاری کی تحفظ ختم نبوت پرخدمات کوبھرپورانداز میں خراج تحسین پیش کیا، مفتی محمدطاہرمکی نے کہاکہ قادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت قراردینےکااصل سھراسیدعطاء اللہ شاھ بخاری کے سرہیکہ انہوں نے مسلمانوں کوبیدارکیا اورشیعہ سنی نفرتوں کوختم کرکے تحریک ختم نبوت میں معروف شیعہ سیدمظفرعلی شمسی کوجنرل سیکریٹری بنایااورجیلوں میں اپنے ساتھ رکھا، انہوں نے کہاکہ آج شیعہ سنی فسادات کوھوادینے والے دراصل قادیانیوں کی پیداوار ھیں حکومت ایسے عناصرکو گرفتارکرے، مفتی طاھرمکی نے سیدعطاء اللہ شاھ بخاری کی وفات پرمنظوم کلام بھی پیش کیا۔