ٹنڈو آدم (رپورٹ کامران انصاری)
این پی سی آئی ایچ اے تعلقہ ٹنڈوآدم ضلع
سانگھڑ کیجانب سے گلشن صدیقی پارک سے پریس کلب تک 9 مئی حوالے سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت این پی سی آئی ایچ ای ضلع سانگھڑ کے صدر مظہر چانڈیو ۔ نائب صدر عدنان ملک، دانیال خلجی، چیئرمین ٹنڈوآدم رانا صداقت ۔ ٹنڈوآدم صدر ارشد اعوان سینئر نائب صدر اسم پٹھان ۔ جنرل سیکریٹری صداقت قریشی . موھن مل ۔ میان بخش حاجانو ۔ گلاب کلہوڑو ,منور میھگواڑ ,پریم گلاب بھیل ,وحید چانڈیو , نرسنگ بھیل اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی سالمیت، مضبوطی اور سرحدوں کا دفاع پاک فوج کے مضبوط ہاتھوں میں ہے پاک فوج اندرونی و بیرونی ملک دشمن عناصر کا جواں مردی سے مقابلہ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 9 مئی کے واقعات، فوجی تنصیبات شہداء کی یادگاروں پر حملہ کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ان واقعات سے وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو سخت تکلیف پہنچی ہے انہوں نے کہا کہ یہ جو سوہنی دھرتی ہے یہاں جو امن و سکون ہے اسکے پیچھے ہماری وردی والے محافظ ہیں جو دشمنان وطن اور دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں ہمارے بہادر جوان وطن عزیز کی سالمیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ان حالات میں ہمارا فرض ہے کہ ہم وطن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور وطن کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز ہرسازش کو ناکام بنادیں ہمارا اتحاد اور یکجہتی ملک دشمنوں اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کے تمام حربوں کو ناکام بنادے گا