ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری)
قادیانیوں سے متعلق آئینی ترامیم پرعملدرآمد اورقادیانیوں کوآئین کاپابندبنایا جائے،سپریم کورٹ محفوظ فیصلہ جلدسنائے،شھیدختم نبوت مفتی نظام الدین شامزئی کےیوم شھادت 30مئی،اورٹنڈوآدم جامعہ ملیہ ھائی اسکول کےپرنسپل سیدعبیداللہ شاہ کی اچانک وفات پرانہیں خراج تحسین پیش کرنےکیلئے الخیرمسجد میں ایک ختم نبوت کانفرںس سے خطاب میں علامہ محمدراشدمدنی حمادی،مفتی محمدطاھرمکی، سیدولی اللہ شاہ،ماماامداد راھی، حافظ عبدالرحمان الحذیفی ودیگرنے کہاہیکہ حکومت قادیانیوں اور مسلمانوں کاتصادم چاھتی ہے،مفتی محمدطاھرمکی نے کہاہیکہ اگر حکومت امن کی خواہاں ھےتو قادیانیوں سے متعلق آئینی ترامیم پرسختی سے عمل کرواکرقادیانیوں کوآئین کاپابندبنادے جھگڑارک سکتاھےاسکےعلاوہ مسلم قادیانی تصادم روکنے کی کوئی صورت نہیں، مفتی طاھرمکی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فروری میں قادیانیوں کے حق میں ھونےوالے غیرآئینی اورغیر قانونی فیصلہ کومسلمانوں نے مستردکیاجسکےبعد29مئی کومقدمہ سپریم کورٹ میں دوبارہ چلامگر فیصلہ محفوظ ھوگیاہمارامطالبہ ہیکہ فیصلہ جلد سنایاجائے،دریں اثناء علماء نے مفتی نظام الدین شامزئی کی دینی اورسیدعبیداللہ شاھ کی تعلیمی خدمات کوبھرپورخراج تحسین پیش کیا۔