ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری)
ایک ہفتہ قبل اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹر پر چھاپہ مار کر مستحق خواتین سے ایک ھزار روپئے کی کٹوتی کے الزام میں ذیشان آرائیں اور دستی کو پولس کے حوالے کرکے FIR درج کرنے کا حکم دیا تھاپولس نے ذیشان آرائیں اور پرویز پر FIR درج کرکے عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا تو عدالت نے اس کیس کی FIA سے تحقیقات کے لئے کہا FIA نے ملزمان کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں اطلاعات کے مطابق FIA نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ھوئے ٹنڈوآدم HBL KONNECTکے فزرنچائیزر ذیشان غوری اور HBL KONNECT SANGHAR کے زونل مینجر مرزا فیضان بیگ کو شامل تفتیش کرلیا ھے FIA کی تحقیقات کے بعد کرپٹ مافیا میں کھلبلی مچ گئی ھے اور وہ اپنے بچائو کے لئے ھاتھ پیر مار رھے ہیں بتایا جاتا ھے کہ HBL KONNECT ٹنڈوآدم کے فرنچائیزر اور ZONAL MANAGER سانگھڑ کو شامل تفتیش کرنے کے بعد کرپٹ مافیا نے ضلع بھر میں 2 سے زائد ڈیوائس ھولڈرز سے فی ڈیوائس 25 ھزار روپے کا چندہ جمع کرکے 40 لاکھ سے زائد کی رقم جمع کرکے منظر عام سے غائب ہوگئے ضلع کی 4 فرنچائز اور زونل مینجر کو FIA نے شامل تفتیش کرلیا ھے کیس میں مذید سنسنی خیز انکشافات کی توقعات کی جارہی ہیں۔