ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
امیر المومنین سیدناحضرت عمر فاروق رض کے یوم شہادت پر سنی رابطہ کونسل کی ریلی شرکاء کا حکومت کو یکم محرم الحرام کو سرکاری تعطیل کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق امیر المومنین سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں یکم محرم الحرام کو سنی رابطہ کونسل ٹنڈوآدم کی جانب سے فرقان مسجد سے پریس کلب ٹنڈوآدم تک ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا جلوس کی قیادت مولانا شوکت فاروقی، مولانا افتخار ،مولانا ظاہرشاہ اشرف حیدری، ارشد شیخ اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم محرم الحرام کو سرکاری تعطیل کر کے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نام سے منسوب کیا جائے۔