ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
تحفظ ناموس خاتم الانبیاء کی اپیل پرملک بھر میں یوم تشکر، قاضی فائز عیسی، مفتی تقی، جوادنقوی، ابوالخیرزبیرکوخراج تحسین، امت مسلمہ نےثابت کردیاختم نبوت مخالف کوئی فیصلہ قبول نہیں، تفصیلات کےمطابق مبارک ثانی فیصلےسے چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی جانب سےمتنازعہ پیراگراف حذف کئے جانےپرتنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان، جمعیت علماء اسلام اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کی اپیل پرجمعہ کو ملک بھرمیں یوم تشکرمنایاگیااس سلسلہ میں لاھور، اسلام آباد، کراچی، ملتان، پشاور، سکھر،حیدرآباد، ٹنڈوآدم، سمیت ملک بھرکی مساجدمیں جمعہ کے اجتماعات سے خطابات میں مولانااللہ وسایا، مفتی محمدطاہرمکی، حافظ عبدالرحمان الحذیفی،مولاناتاج محمدناھیوں، اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ،شیخ الحدیث مفتی سعودافضل ھالیجوی، ڈاکٹر ابوالخیرمحمدزبیر، علامہ جواد نقوی، ودیگرنےکہاکہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے غلطی تسلیم کرکےبڑاھونے کاثبوت دیااورمبارک ثانی مقدمہ سے متنازعہ پیراگراف حذف کرکے امت مسلمہ کے دل جیت لئے ھیں، مفتی محمدطاہرمکی نے کہا کہ ہماری دوستی بھی اللہ رسول کی خاطرتودشمنی بھی، جسٹس فائزعیسی سےاب کوئی گلہ شکوہ نہیں اس مسئلہ میں انکانام سنہری الفاظ سے لکھا جائیگا، مفتی طاہرمکی نے کہاکہ تفصیلی فیصلہ جلد جاری کیا جائے تاکہ غلامان رسول کے دلوں میں موجودشکوک وشبھات ھیں دورھوجائیں، علماء وقائدین نے کہاکہ چیف جسٹس کواتنااندازھ ضرورھو چکاکہ مسلمان مہنگائی، بےروزگاری، ملکی مسائل کیلئے اتنے حساس نہیں جتنےختم نبوت کے مسئلہ پرحساس ھیں، علماء نے چیف جسٹس کی معاونت کرنےپرمفتی محمدتقی عثمانی، مولانافضل الرحمان، ڈاکٹرابوالخیرمحمدزبیر، علامہ جوادنقوی، فریدپراچہ کو بھرپورخراج تحسین پیش کیاھے۔