ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
ٹنڈوآدم اسٹیشن پلیٹ فارمز پر مسافروں کے لیے نصب بجلی کے پنکھے کئی سالوں سے غائب ہیں، ٹرین کے انتظار میں بیٹھے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ،ڈویژنل الیکٹرک کراچی کو شکایات دی گئیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی سٹیشن ماسٹر،تفصیلات کے مطابق گزشتہ 9 سال سے ٹنڈو آدم اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مسافروں کو ہوا فراہم کرنے کے لیے چھت والے10 پنکھے غائب ہیں۔ اسی شکایت کے بعد میڈیا ٹیم اسٹیشن پہنچی اور تفصیلات لیں اس موقع پر اسٹیشن ماسٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے کئی بار ڈویژنل الیکٹرک انچارج کراچی کو تحریری شکایات کی ہیں، لیکن کوئی حل نہیں نکل سکا۔ رابطہ کرنے پر ڈویژنل الیکٹریشن کراچی امتیاز احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے علم نہیں تھا، کہ مسافروں کی سہولت کے لیے ٹنڈوآدم اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر بجلی کے پنکھے لگائے گئے ہیں، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے پلیٹ فارم پر نصب الیکٹرک پنکھے پلیٹ فارم سے ہٹا کر اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر کے دفتر میں نصب کر دیے گئے ہیں اور پنکھا خراب ہونے کی صورت میں بی کیبن کے پنکھے بھی لگائے جائیں گے، پلیٹ فارم پر موجود مسافروں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈو آدم سٹیشن پر فوری طور پر بجلی کے پنکھے لگائے جائیں تاکہ ٹرین کا انتظار کرنے والے مسافر پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔