ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
ٹنڈوآدم میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام چلانے والے جیز بینک ایجنٹ جلدی کروڑ پتی بننے کی لالچ میں مستحق عورتوں کی آئی ہوئی وظیفے کی رقم سے کٹوتی کرنے کے لئے مستحق عورتوں اور انتظامیہ کو بلیک میل کرنے میں مصروف مستحق عورتوں کا احتجاج کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے دینے والے ایجنٹ روپوں میں غیر قانونی کٹوتی پر احتجاج کرنے پر مستحق عورتوں کو پیسے دینے سے انکار پردو دن سے مستحق عورتیں انکے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اسکے باوجود یہ لالچی مافیہ پئسے دینے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ یہ مافیہ مطالبہ کر رہی ہے کہ ہم جتنی چاہیں کٹوتی کریں ہمیں کچھ نہ کہا جائے ۔ پولیس کاروائی نہ کرے اپنے اس ضد کو قائم رکھتے ہوئے متاثرین نے میڈیا کو بتایا دو روز سے ڈوائسیں بند کر رکھی ہیں غریب مستحق عورتیں دور دراز سے کرایا کرکے پنہچتی ہیں مگر انہیں وظیفے کی رقم دینے سے انکار کیا جا رہا ہے یہ ایجنٹ جلد سے جلد کروڑ پتی بننا چاہ رہے ہیں جبکہ متعلقہ افسران کی خاموشی بھی معنہ خیز ہے انھوں نے حکام بالا سےایجنٹوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔