ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
ٹنڈوآدم میں غیر قانونی تجاوزات کی خلاف آپریشن شروع شہر کی مصروف شاہراہ پر کارروائی کی گئی تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات پر ٹنڈوآدم میں اسسٹنٹ کمشنرحنین
طارق شاہانی ، مختیار کار رحم علی ذرداری، چیف میونسپل آفیسر عبدالحمید کی سربراہی میں ٹنڈوآدم کے مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر دونوں اطراف کی دوکانوں سے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ جبکہ غیر قانونی انکروچمنٹ کے خلاف ایم اے جناح روڈ،لطیف گیٹ کے اطراف میں کارروائی عمل میں لائی گئی ۔