ٹنڈوآدم (نامہ نگار) ٹنڈوآدم شدید گرمی درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا حیسکو انتظامیہ کی بے حسی 500 سے زائد گھروں کی بجلی 4 روز سے منقطع لوگ شدید عذاب میں مبتلا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم اور گردونواح میں گرمی کا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچاحیسکو انتظامیہ کی بے حسی اور ظالمانہ رویہ جوہرآباد بنگلہ روڈ کے علاقہ سعید کالونی میں گزشتہ 4 روز سے بجلی کا ٹرانسفارمر جلا ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقوں سعید کالونی،عائشہ ٹاون،مہندی ٹاون،ستار ٹاؤن سمیت 500کے قریب گھروں کی بجلی بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد شدید عذاب میں مبتلاہیں گھروں مساجد مدارس میں پانی ختم ہوگیا گھروں میں بچے خواتین بوڑھے شدید مشکلات کا شکار اہل علاقہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مزکورہ ٹرانسفارمر پر علاقے کے حساب سے لوٹ زیادہ ہے آئے دن جل جاتا ہے حیسکو انتظامیہ ہر بار ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے ہزاروں روپئے لے جاتے ہیں اب گزشتہ 4 روز سے ٹرانسفارمر جلا ہوا ہے حیسکو انتظامیہ کے اہلکار مزکورہ ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے مبینہ طور پر 150000 ڈھیڑھ لاکھ روپئے مانگ رہے ہیں مہنگائی میں ہر آدمی دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ان کو اتنی بڑی رقم کہاں سے دیں جبکہ ہم باقائدہ ہر ماہ بجلی کے بل ادا کرتے ہیں اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ جلد سے جلد مزکورہ ٹرانسفارمر کی مرمت کرکے بجلی بحال کی جائے اور لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک اور ٹرانسفارمر لگایا جائے دوسری صورت میں پر امن احتجاج کریں گے