ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) 7 ماہ سے جسکانی اور نائیوں برداری کے درمیان چلنے والے
زمینی تنازعے کا ڈراپ سین ہو گیا دونوں فریقین ایک دوسرے کے خلاف کورٹوں میں بھی گئے تھے مقدمات درج ہوئے تھے وقفے وقفے سے فائرنگ بھی چل رہی تھی جس سے نندو موری اور یوسی جارکی میں خوف کی فضا طاری تھی آج دونوں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما عبدالستار بچانی نے بچانی ہاؤس پر جسکانی اور نائیوں برداری کے درمیان صلح کروانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ کافی وقت سے میر، ڈیشک اور نائیوں کے درمیان زمینی تنازعہ چل رہا تھا جسکانی برداری نے 48 ایکڑ زرعی زمین علی محمد ڈیشک سے خرید کی تھی جس کے بعد یہ جھگڑا جسکانی برداری اور نائیوں برداری کے درمیان شروع ہو گیا تھا نائیوں برداری نے کا یہ دعویٰ کیا تھا کہ 67 ایکڑ زرعی زمین ہماری ہے جس میں سے 50 ایکڑ زرعی زمین میرو کی تھی اس کی دیکھ بھال علی محمد ڈیشک کرتا تھا جبکہ 17 ایکڑ زرعی زمین عالو نندو کی ہے اس کے قبضے میں ہے شروع سے ان کے مسئلے چل رہے تھے تمام فریقین سب کے پاس گئے میرے پاس بھی آئے تھے عدالتوں میں جھگڑوں میں فائرنگ بھی ہوتی رہی کچھ دوستوں نے صلح کروانے کے لئے کردار ادا کیا جس کے بعد میرے پاس آئے جس کے متفقہ طور پر ایک فیصلے پر پہنچے جو 45 ایکڑ سے زائد زرعی زمین ارشاد جسکانی کے پاس رہے گی جبکہ نائیوں برداری کے شیر جمال نائیوں کے گھروں کے قریب جو ایک ایکڑ 12 یا 16 گھنٹہ بتائی جاتی ہے وہ نائیوں برداری کے پاس رہے گی جس کے پیسے وہ ارشاد جسکانی کو ادا کرنے کے پابند ہونگے الله پاک کی مہربانی سے تمام دوست فیصلے پر رضا مند ہو گئے جتنے بھی ایک دوسرے کے خلاف مقدمات ہیں چاہے وہ ہائی کورٹ میں ہوں یا پھر روینیو ڈیپارٹمنٹ میں ہوں سب واپس لئے جائینگے ایک ایگریمنٹ ہو گا جو راستے کا مسئلہ ہے راستہ کوئی کسی کا بند نہیں کرے گا جو بھی کسی حوالے سے پہل کرے گا پھر چاہے وہ جسکانی برداری ہو یا نائیوں برداری اور یا پھر نندو برداری ہو جو کسی بھی حوالے سے جو پہل کرے گا اس میں جو مظلوم ہو گا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہونگے انتظامیہ کو خود بول کر ناجائزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی جائے گی۔