ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی)
ٹنڈوالہ یار میں کھیل کا گراؤنڈ نہ ہونے کے خلاف خان کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کا ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کھلاڑی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر گراؤنڈ دو کے نعرے درج تھے، ٹنڈوالہ یار میں کرکٹ گراؤنڈ نہ ہونے کے باعث نوجوانوں کا ٹیلینٹ، قابلیت ضائع ہو رہی ہیں، مظاہرین۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے ٹنڈوالہ یار میں کرکٹ گراؤنڈ کی سہولت نہ ہونے کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ٹنڈوالہ یار میں گراؤنڈ جیسی سہولت بھی موجود نہی ہے جبکہ ٹنڈوالہ یار میں کھیل کے میدان میں نوجوانوں میں قابلیت موجود ہے ٹیلینٹ بھرا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کا رحجان منفی سرگرمیوں کی طرف ہوتا جا رہا ہے انکا مذید کہنا تھا کہ ٹنڈوالہ یار میں کھیل کا گراؤنڈ دیکر شہر کے ٹیلینٹ کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ 18 سال ہو گئے ہیں ڈسٹرکٹ کو بنے مگر ابھی تک سندھ حکومت شہر کو کھیل کا گراؤنڈ نہیں دے سکی انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ٹنڈوالہ یار کے نوجوانوں کو فوری طور پر گراؤنڈ دیا جائے تاکہ نوجوانوں میں پائی جانیوالی بے چینی ختم ہو سکے۔