ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار سلیم اللہ اوڈھو نے پاکستان آرمی کے
برگیڈیئر محمد احسن رفیق، میجر عدنان، میجر طارق اور کیپٹن زاہد کے ہمراہ ضلع ٹنڈوالہ یار سے تعلق رکھنے والے پاکستان آرمی کے شہید حوالدار عبدالحمید لوند کے آبائی گاؤں پہنچ کر مرحوم کے جنازے و تدفین میں شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت کی اس موقع پر شہید حوالدار کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار سلیم اللہ اوڈھو نے پاکستان آرمی کے میجر عدنان اور کیپٹن زاہد کے ہمراہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن حیدرآباد کے نویں و دسویں کلاس کے امتحانات کے عمل کی نگرانی کرنے کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی اسکول مسو بوزدار اور گورنمنٹ ہائی اسکول پاک سنگھار کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے امتحانات کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ امتحانات میں نقل اور کاپی کلچر کے خاتمے کو یقینی بنائیں جبکہ پینے کیلئے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور صفائی تھرائی کے بھی بہتر انتظامات کئے جائیں۔