ٹھل حمزہ (نامہ نگار) سول ڈیفنس کی سرپرستی ٹھل حمزہ میں غیر قانونی گیس پوائنٹ قائم ایل پی جی گیس مہنگی فروخت لوٹ مار کا بازار گرم حکام بالا نوٹس لیں تفصیل کے مطابق ٹھل حمزہ کے رہائشی محمد شفیق ملک شاھد محمد شان عارف علی بخت علی خان حسین خان و دیگر نے الزام لگاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ٹھل حمزہ میں سول ڈیفنس کی سرپرستی میں ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے جب کہ حکومت نے ریٹ کم کرتے ہوئے گیس فی کلو 180 روپے کر دی ہے لیکن ٹھل حمزہ میں دکانداروں نے 320 روپے کلو گیس فروخت کر رہے ہیں کافی بار ضلعی أفیسر سول ڈیفنس رحیم یار خان کو شکایت لیکن کوئی ٹھوس کاروائی نہ ہوسکی گیس مافیا ایک عرصے سے عوام کو لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں گیس مافیا ریٹ زیادہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم دیتے ہیں اور گیس بھی ناقص فروخت کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹھل حمزہ میں کسی بھی دکاندار کے پاس کوئی گیس کا لائسنس نہیں ہے غیر قانونی طور پر دکانیں سجا رکھی ہیں اکثر گیس کی دکانیں شہر کے اندر ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا شکار بن سکتی ہیں