رپورٹ : ای این ائی نیوز نمائندہ راشد خان
اجلاس میں مہمان خصوصی سید ناصر حسین شاہ صاحب تھے
کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے زیر اہتمام کامیابی سے28 sep کو منعقد ہوا، جس پر تمام شرکاء اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اس اجلاس کا انعقاد صحافتی برادری کے حقوق اور مسائل پر غور و فکر کرنے اور ان کے حل کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے اس اجلاس کا کامیاب انتظام اور انعقاد قابل تحسین ہے، جس کے لیے صدر شکیل یامین کانگا اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت اور قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا جانا ضروری ہے۔ ان کی رہنمائی میں کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اس اہم اجلاس کو کامیاب بنانے میں جو کردار ادا کیا، وہ صحافتی تنظیموں کے لیے ایک مثال ہے۔
یہ اجلاس صحافیوں کی فلاح و بہبود، آزادیٔ صحافت، اور ان کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ اس اجلاس کے نتائج صحافتی برادری کو درپیش چیلنجز کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے، اور پاکستان میں صحافت کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کریں گے۔