پاکستان میں افراتفری، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور کریک ڈاؤن کیا جائے, علماء مشائخ
مسائل کا حل آئی ایم ایف کے پاس نہیں انقلاب
نظام مصطفیؐ میں مضمر ہے،صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی
انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ہم متحد ہوں,پی سی پی چیئر مین دانش چنہ
پاک فوج کیخلاف زہریلا پراپیگنڈہ کرنیوالوں کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے،پاک فوج ملک کا عظیم سرمایہ ہے
ہر سال ملک میں 45سو ار ب روپے کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں،ایک ہزار ارب روپے کی سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی ہے
سودی نظام کا مکمل طور پر خاتمہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا،
نظام مصطفیؐ وہ واحد نظام ہے جس میں پوری انسانیت کے مسائل کا حل موجود ہے۔ پاکستانی قوم کا خوشحال مستقبل اتباع رسولؐ سے ہی ممکن ہے
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ آزادی کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں،بھیج پیر جٹا کا کستان کنزرویٹو پارٹی کے سنٹرل سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پرگفتگو
(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے کہا ہے کہ ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺکے نفاذ سے ہی امن اور معاشی استحکام ہو سکتا ہے۔ سارے نظام جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہیں جس سے ہم افراتفری اور انتشار کا شکار ہو چکے ہیں۔ صحابہؓ اور اہل بیتؓ نے جو نظام عملی طور پر پیش کیا وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ سودی نظام کا مکمل طور پر خاتمہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے جس سے غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کنزرویٹو پارٹی کے سنٹرل سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر پی سی پی کے چیئرمین دانش چنہ اور دیگر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر این پی سی کراچی کے صدر اٖفضل وارثی، پی سی پی ترجمان سید حسنین عالم، یو ایم ایف پی کے مولانا سلمان بٹلہ، محمد جنید احمد و دیگر بھی موجود تھے، پی سی پی چیئر مین دانش چنہ نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے،حکمرانو ں کو احساس ہی نہیں کہ عوام کتنی اذیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے، حکمرانوں کی ڈھٹائی اور بے حسی کا کوئی مقابلہ نہیں،کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا،آئی ایم ایف کی پالیسیاں ریلیف دینے کی بجائے پاکستانی قوم کو تکلیف دے رہی ہیں۔ پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ مسائل کا حل آئی ایم ایف کے پاس نہیں انقلاب نظام مصطفیؐ میں مضمر ہے۔ نظام مصطفیؐ وہ واحد نظام ہے جس میں پوری انسانیت کے مسائل کا حل موجود ہے۔ پاکستانی قوم کا خوشحال مستقبل اتباع رسولؐ سے ہی ممکن ہے پاکستان غربت ملک ہے آئی ایم ایف کی پالیسیاں پاکستانی قوم کو سوٹ نہیں کرتیں۔ آئی ایم ایف کی پالیسیاں پاکستانی قوم کو دوبارہ غلامی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ آئی ایم ایف اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے کیونکہ مالیاتی ادارے عوام کی سہولتوں کیلئے ہوتے ہیں نہ کہ عوام کو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کرنے کیلئے انہوں نے کہا امت مسلمہ جس قدر تعلیمات نبوی سے دور ہو گی مشکلات میں اضافہ ہوگاجب تک مسائل کے حل کیلئے قرآن و سنت کی طرف رجوع نہیں کیا جاتا کامیابی اور فلاح ممکن نہیں انہوں نے کہا پاکستان سے غربت بے روزگاری مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے سودی نظام معیشت کو ترک کر کے قرآن کا نظام معیشت نافذ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال ملک میں 45سو ار ب روپے کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں جبکہ ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔اس کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔ کرپشن ایک ناسور بن چکا ہے جس نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ احتساب کرنے والے اداروں کا بھی احتساب کرنا ہوگا۔بد قسمتی اس بات کی ہے کہ جو جتنا بڑا چور،ڈاکو اور کرپٹ ہے وہ اتنے ہی بڑے عہدے پر فائز ہے۔ پی سی پی چیئر مین دانش چنہ نے کہا کہ ہمارری منزل ملک میں نظام مصطفی ؐکا عملی نفاذ ہے جس کیلئے ملک بھرپی سی پی کو یونین کونسل کی سطح پر متحرک اور فعال کر رہے ہیں،اس وقت ملک میں جاری تمام بحرانوں کا حل نظام مصطفی ؐ کے نفاذ میں ہے۔پاک فوج کیخلاف زہریلا پراپیگنڈہ کرنیوالوں کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے،پاک فوج ملک کا عظیم سرمایہ ہے، آج دشمن صرف افواج پاکستان پر نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ یہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ملک و ملت کی حفاظت میں مصروف عمل ہے،ملک بھر کے علماء مشائخ پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں،پوری قوم چاہتی ہے کہ پاکستان میں افراتفری، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریک ڈاؤن کیا جائے،انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ہم متحد ہوں،ہماری سکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک میں امن قائم کیا ہے اور اس کو برقرار رکھنا ہمسب کا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوان ہر اس تحریک اور پیغام سے دور رہیں جو ملک میں انتشار کا باعث بنیں،استحکام پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی برقرار رکھی جائے۔
جاری کردہ میڈیا سیل:علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان