پریس ریلیز
سرگودھا (رپورٹ طاہراشرف) انچارج وفاقی محتسب سرگودھا ریجنل ہیڈ مشتاق احمد اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں سے متعلق سرگودھا دفتر مں تحریری یا وفاقی محتسب کے پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کو فوری حل کر کے سائلین کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ وفاقی اداروں میں بد انتظامی و بے بےقاعدگیوں کا سخت نوٹس لیا جاتا ہے وہ ریڈیو پاکستان کے پروگرام شاہین سرگودہا میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے ادارہ کی کارکردگی کے بارےآگاہ کر رہے تھے اس موقع پر پروگرام انچارج و اسٹیشن مینیجر غلام عباس ملک بھی موجود تھے مشتاق احمداعوان نے کہا کہ وفاقی محتسب کے ریجنل دفاتر کے قیام کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر ون ونڈو کے تحت تیز تر انصاف فراہم کرنا ہے انھوں نے کہا کہ سائیلین کو اس ضمن میں کسی وکیل کی ضرورت ہے نہ مڈل مین کی- شکایت کنندہ کو بالمشافہ اپنی شکایات کے حق میں دلائل کا موقع دیا جاتا ہے اور اس وقت تک شکایت کو داخل دفتر نہیں کیا جاتا جب تک شکایت کنندہ مطمئن نہ ہو – انھوں نے مذید کہا کہ شکایات کنندگان کو اپنی شکایات پیش کرنے کےلئے بھی کسی طویل اور مشکل مرحلے سےنہیں گزرنا پڑتا بلکہ سادہ کاغذ پر شناختی کارڈ اور شکایت سے متعلقہ ثبوت فراہم کرنا ہوتے ہیں اور ساتھ ہی خودکار نظام کے تحت شکایت کنندہ کو شکایت کے اندراج کے بارے میں دیئے گئے نمبر پر پیغام موصول ہو جاتا ہے جبکہ بعدازاں اسے ضرورت پڑنے پر ذاتی شنوائی کا پیغا م بذریعہ فون اور ڈاک تحریری طور پر بھی آگاہ کیا جاتا ہےـ ہر شکایت کا فیصلہ 60 یوم کے اندر یقینی طور پر کر دیا جاتا ہے اگر کوئی وفاقی محکمہ شکایت حل کرنے میں ناکام رہے تو شکایت کے حل میں تاخیری حربے اختیار کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف ضابطے کی کاروائی بھی عمل لائی جاتی ہے- انھوں نے مذید کہا ہے کہ وفاقی محتسب کا ادارہ وفاقی محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کا بھی ضامن ہے انہوں نے بتایا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی ہر ماہ کے پہلے ہفتے ملک بھر کے ریجنل دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لنے کےلئے ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد کرتے ہیں جبکہ ان دفاتر کے سہ ماہی دورے بھی کرتے ہیں – ریڈیو پروگرام میں ریجنل ہیڈمشتاق احمد اعوان نے لائیو کالرز کے جوابات بھی دیئے -انہوں نے مزید بتایا کہ “انصاف آپکی دہلیز پر” کے مقصد کےلئے دوسرے اضلاع منڈی بہاؤالدین ،جوہر آباد،خوشاب اور میانوالی، میں کھلی کچری بھی لگائی جاتی ہے اور ہر ماہ شکایت ُان اضلاع میں جا کر سنی جاتی ہے-
مشتاق احمد اعوان
انچارج
وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا