ای این آئی بیورو رپورٹ
❍ انٹر میڈیٹ ( پارٹ سیکنڈ) پہلا سالانہ امتحان 2024 کا رزلٹ مورخہ 4 ستمبر 2024 بروز بدھ صبح 10:00 بجے شائع کیا جائے گا۔
❍ آئندہ سال سے میٹرک اور انٹر میں پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کر دئیے جائیں گے۔ جب کہ آسان اور رٹے ہوئے سوالات کی جگہ مشکل سوالات دیئے جائیں گے، تاہم اگر 7 سوال ہونگے تو 14 سوالوں کی چوائس دی جائے گی۔
❍ بورڈ کی طرف سے بنی بنائی پریکٹیکل کاپی استعمال کرنے والے طلباء کو نمبر نہ دینے کی ہدایت۔
❍ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے تعلیمی سال 2025-2024 کے امتحانات کیلئے اسلامیات کا مضمون (100 نمبر ) صرف جماعت نہم میں پڑھانے اور تعلیمی سال 2026-2025 کے امتحانات کیلئے مطالعہ پاکستان کا مضمون (100 نمبر) صرف جماعت دہم میں پڑھانے ک نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
❍ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024ء کے پی ایچ ڈی/ایم فیل/ایم ایس/ایم ایس سی اور بی ایس (فیس ٹو فیس) کے جاری طلبہ کی انرولمنٹ کی آخری تاریخ 10 ستمبر، 2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔
❍ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پاکستان سے باہر کسی بھی ملک سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں ایڈمیشن لینے کے لیے ایم ڈی کیٹ کو کم از کم 50 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کرنے کی شرط عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل بیرون ممالک انڈر گریجویٹ میڈیکل پروگرامز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کی کوئی شرط نہیں ہوتی تھی۔
❍ ایم ڈی کیٹ 22 ستمبر 2024 کو منعقد ہوگا۔
❍ پنجاب میں نہم اور فرسٹ ائیر کی کتابیں اگلے سال سیشن 26-2025 سے تبدیل ہو جائیں گی۔
❍ اگلا LAT امتحان نومبر کے مہینے میں متوقع ہے۔