رپورٹ طاہراشرف ای این آئی
مسودہ بلدیاتی ایکٹ 2024 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن بنانے کی تجویز ہے نئی مردم شماری کے مطابق بلدیاتی حلقہ بندی ہو گی ، 20 ہزار سے کم آبادی میں یونین کونسل قائم ہوگی لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد 600 کرنے میونسپل کارپوریشن سرگودھا (میٹرو پولیٹن )کی یو سی کی تعداد 35سے زائد کرنے7لاکھ سےاُوپرآبادی کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن بنائی جانےکی تجویزدی گئی مسودہ بلدیاتی ایکٹ 2024 میں پندرہ ہزارسے 50 ہزار آبادی تک ٹاؤن کمیٹی کی تجویز دی گئی پچاس ہزار سے 2 لاکھ آبادی میں میونسپل کمیٹی بنانے کی تجویز ہے۔مسودہ بلدیاتی ایکٹ 2024 میں دو لاکھ سے 5 لاکھ تک آبادی کیلئے میونسپل کارپوریشنز بنانے کی تجویز دی گئی ہے کمیٹی ممبران کی بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔جتنا چھوٹا لوکل گورنمنٹ کا حجم ہوگا اتنے زیادہ نچلی سطح تک اختیارات منتقل ہونگے نیا قانون ہر لحاظ سے جامع اور سابق ایکٹ سے مختلف ہوگا۔