پنجاب کے تمام بورڈز میں انٹرمیڈیٹ پیپروں کی ری چیکنگ کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا، درخواستیں 19 ستمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
امیدوار اپنی درخواستیں بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ درخواست کے بعد امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بورڈ آفس بلوایا جائے گا جہاں مقررہ تاریخ پر ان کے پیپرز دکھائے جائیں گے۔