بیورو رپورٹ ( علی ریحان ای این آئی) پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کی طرف سے پنجاب کے 11 اضلاع کے پرائمری سکول ٹیچرز کو 3718 ٹیبلٹس فراہم کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ یہ ٹیبلٹس ان اضلاع میں تعلیم کے فروغ اور مانیٹرنگ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے دیے جا رہے ہیں۔