پڈعیدن ریلوے پولیس کی دبنگ کاروائی ریلوے بکنگ آفس میں اسلحہ کے زور پر لوٹ مار اور سرکاری کیش لوٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار اقبال جرم
نوشہرو فیروز ( رپورٹ محمد بلال آرائیں) پڈعیدن ریلوے تھانہ کے SHO عبدالعزیز دایو کی دبنگ کاروائی تین ماہ قبل لاکھاروڈ ریلوے بُکنگ آفس میں گن پوائنٹ پر سرکاری کیش ودیگر سامان لوٹنے والے ملزمان کا سرغنہ عبدالجبار خاصخیلی کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان اور کیش برآمد کرلی۔ SHO ریلوے پڈعیدن عبدالعزیز دایو نے میڈیا کو بتایاکہ ssp ریلوے سکھر رانا ارسلان نے مجھے ٹاسک دیکر پڈعیدن تعینات کیا میں نے اپنی ٹیم ASI سعید راجپوت اور ارشاد راجپر ودیگر کے ہمراہ سخت محنت اور جدوجہد کے بعد ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے نوشہرو فیروز سے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ چوری شدہ موبائل فون فروخت کررہاتھا ۔ملزم نے گرفتاری اور دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کا نام بھی بتایا گرفتار ملزم کی نشاندھی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ۔ لوٹی گئی رقم وموبائل فون بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا SHO نے بتایاکہ مزید دو ملزمان شاہو ڈاھری اور ربن ڈاھری فرار ہیں جنکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب SSP ریلوے سکھر ڈویژن نے پڈعیدن ریلوے کے SHO اور انکی ٹیم کو کامیاب آپریشن پر شاباشی دی