چشتیاں (بیورورپوٹ)ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عاطف متیانہ نےکہاھے کہ والی ریاست بہاولپور ہزہائی نس سر نواب صادق محمد عباسی ؒ پنجم کہاپاکستان کےلئے عظیم اور ناقابل فراموش خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگااس امر کا اظہار انہوں نے نواب صادق محمد خان عباسی پنجم کی 60 ویں برسی کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محسن پاکستان ہزہائی نس نواب آف بہاولپور نے قیام پاکستان کے وقت حضرت قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے ساتھ ملاقات کے دوران دو سال تک مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے ملازمان کی تنخواہیں ادا کی تھیں اور 60لاکھ روپئے مہاجرین کی آبادکاری کیلئے بھی ادا کئے تھے،بانی پاکستان کو اپنی رولزرائس کار اور کراچی میں مکمل سہولتوں کے ساتھ محل بھی تحفہ میں دیا تھا۔چنانچہ محسن پاکستان کی برسی کےموقع پرضلع بہاولنگر کے تمام شہروں میں تعطیل کو منسوخ کرنا نواب آف بہاولپور کی عظیم اور ناقابل فراموش خدمات کو بھلائے جانے کے مترادف ہے….