چشتیاں(محمد کاشف بھٹی)
پریس کلب چشتیاں کا قیام عمل میں لا کر نئی باڈی تشکیل دے دی گئی.جس میں چشتیاں کے سب بڑے جرنلسٹ ٹیم کے بڑے کلب کے لیے محمد کاشف بھٹی کو پریس کلب چشتیاں کا صدر اور رانا خرم شہزاد کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا دیگر عہدیداروں و ممبران کے چناؤ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا اس موقع پر تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی رانا شاہد عظیم نے شرکت کی. تفصیلات کے مطابق پریس کلب چشتیاں کا قیام عمل میں لانے کے بعد سال 2024/25 کیلئے عہدیداروں و ممبران کا چناؤ مکمل کرلیا گیا نجی میرج ھال چشتیاں میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ جاوید نے حاصل کی جبکہ مہمانِ خصوصی و سینئر صحافی رانا شاہد عظیم نے آقائے دو جہاںﷺ کے حضور ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا بعدازاں تقریب میں پریس کلب چشتیاں کے عہدیداران میں سرپرست اعلی رانا محمد انوار. چئیرمین شاہد عمران. وائس چیئرمین سید اشرف بخاری. صدر محمد کاشف بھٹی. سینئر نائب صدر ملک کاشف. نائب صدرظہیر خان. نائب صدر رانا غلام حیدر. جنرل سیکرٹری رانا خرم.جوائنٹ سیکرٹری ارشد بھٹی.فنانس سیکرٹری حافظ جاوید- سیکرٹری نشر واشاعت بلال بخاری.چیرمین ایگزیکٹو کونسل ملک زبیر انجم. وائس چیئرمین مجلس عاملہ رانا اکرم نون منتخب ہوئے جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں رانا عمران شاہد.محمود مٹھو. گلاب خان.محمد آصف بھٹی. عثمان غنی. رانا عمر اکرم. ارشد بھٹی.راشد بھٹی اور ممبران میں رانا اجمل.عمران خان.عمیر.محمد نعیم.فہد بخاری.اسد بخاری.محمد شبیر جان. حافظ جمشید. محمد بلال سندھو کو منتخب کیا گیا اس موقع پر پریس کلب چشتیاں کے نومنتخب صدر محمد کاشف بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک عملی صحافت کیلئے ورکنگ جرنلسٹ پر مشتمل پریس کلب چشتیاں کا قیام وقت کا تقاضا تھا جس کیلئے رانا انوار ملک زبیر انجم شاہد عمران حافظ جاوید اور رانا محمد خرم شہزاد سمیت دیگر مخلص دوستوں نے بھرپور کوشش اور نیک نیتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بہترین ٹیم منتخب کی ہے میں بے حد مشکور ہوں اپنے صحافی بھائیوں کا جنہوں نے مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے کہا ہے کہ بہت جلد ہی پریس کلب چشتیاں کی عظیم الشان تقریب حلف برداری کروائی جائے گی.