چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول نگر شازب سعیدنے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں عدالتی اہلکاران ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے ضلعی عدلیہ بھاول نگر کی تقریب تقسیم اسنادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اہلکاران جج کے ساتھ بطور ٹیم ممبرز کام کرتے ہیں ان کی محنت،لگن اوردیانتداری کو ہر سطح پر صراحا جانا چاہیے یہ تقریب تقسیم تعریفی اسناد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو کہ بہاول نگر کی تاریخ میں پہلی دفعہ کی جا رہی ہے بلا شبہ منتخب شدہ اہلکاران اپنی محنت لگن اور دیانت داری کی وجہ سے اس سند کے حصول کے حقدار ٹھہرے ہیں کیونکہ ججزکے لیے کسی ایک کو منتخب کرنا بلاشبہ مشکل کام تھا انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی تقریبات ہونی چاہیے اس سے اہلکاران میں کام کرنے کا حوصلہ بڑھتا ہے۔