چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈپٹی دسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چشتیاں ڈاکٹر صفی اللہ نے کہا ہے کہ چشتیاں شہر کے علاوہ ڈاہرانوالہ،بخشن خاں،مہارشریف،شہر فرید سمیت تمام قصبات و دیہات میں 9سے 13ستمبر کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 40ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤکی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے،چنانچہ والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائیں۔انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں 15ٹرانزٹ ٹیمیں،تحصیل ہسپتال چشتیاں،رورل ہیلتھ سنٹرز،بنیادی مراکز صحت و دیگر مقامات پر 33فکس ٹیمیں جبکہ 637ٹیموں میں شامل مرد و خواتین ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے کمسن بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ آفس سپریٹنڈنٹ محمد اصغر کی نگرانی میں 1470ہیلتھ ورکرز انسداد پولیومہم کے دوران خدمات انجام دیں گے۔