چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)گلوبل وارمنگ سے درختوں کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،ایک درخت 36معصوم بچوں کوآکسیجن فراہم کرتا ہے جبکہ 10 درخت مل کرایک ٹن اے سی جتنی ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں،کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی مقداربڑھتی رہی تو غذاؤں کی تاثیرتبدیل ہوجائے گی اور پھل سبزیوں کی غذائیت کھوجائے گی۔اس امرکا اظہارپنجاب گروپ آف کالجزکے پرنسپل پروفیسرسید سہیل احمدنے پنجاب ہائی سکولز کے طلبا سے خطاب میں کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماحول کو درست اورخوبصورت رکھنے سورج کی گرمی کو کم کرنے اورآب و ہوا کا توازن برقرار رکھنے کیلئے درخت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور چرند پرند اورحیوانات کا مسکن بھی درخت ہیں،انسانی امراض کے خاتمہ کیلئے مختلف درختوں کی چھال،پتے،بیج،پھول اور پھل ادویہ میں استعمال کئے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کالجز وپنجاب ہائی سکولزچشتیاں کے 1600 طلبا وطالبات اور سٹاف ممبران ایک پودا خرید کر مختلف تعلیمی اداروں میں لگائیں گے۔