چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )
دانش سکول گرلز چشتیاں کی2 ذہین طالبات نے تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 میں دو پوزیشن حاصل کرکے کامیابی کی حقدار ٹھہریں۔ پرنسپل دانش سکول گرلز چشتیاں محترمہ راشدہ عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ دانش سکول گرلز چشتیاں کی ہانیہ خالدنے1200/1144نمبر حاصل کرکے لاہور بورڈ میں پری انجینئر نگ گروپ(گرلز) میں پہلی اور عمارہ احمرنے 1200/1139 نمبر حاصل کرکے کے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور لاہورمیں پوزیشن ہولڈر بچوں کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میں پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور محکمہ تعلیم کے صوبائی افسران نے طالبات کو کیش پرائز،گولڈ میڈل اور تعریفی اسناد سے نوازاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دانش سکول گرلز چشتیاں کی 31 طالبات نے 1000 سے زائد نمبر حاصل کئے اس کے علاوہ 41 طالبات نے A+گریڈ حاصل کیا۔دانش سکول کی طالبات نے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے کر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ لاہور بورڈ کی تقریب کے بعدطالبات اور انکے والدین کے اعزاز میں پنجاب دانش سکولز اینڈ سینٹر آف ایکسیلنس اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں عشائیہ دیا گیا جس میں دانش اتھاڑتی کے ایم ڈی احمر ملک نے متذکرہ دونوں طالبات کی قا بلیت کو سراہتے ہوئے ان کی موجودہ کامیابی پر مبارکبا ددی ان کے مستقبل کے عزائم کیلئے حوصلہ افزائی کی۔