خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چوکی بھاگٹ سرگودھا کے معروف عوامی گلوکار ظل حسنین سگھرے آلہ نے کہا کہ میں ایک پنجابی سیوک ہوں اور پنجابی ادب کا پرچار میرے لیے فخر کی بات ہے معیار پہ کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہمیشہ با مقصد اور معیاری شاعری میری پہلی ترجیح رہی ہے میری گلوکاری کا مقصد بھی پنجابی ادب کو فروغ دینا ہے وہ قومیں عروج پاتیں ہیں جو اپنے کلچر اور اچھی روایات کو زندہ رکھتی ہیں ایک اچھے تخلیق کار کے فن کو پزیرائی ملنا بہت خوش آئند ہے میرے گیتوں کو ادبی حلقوں میں سراہا جانا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجابی ادب کے پرچار کے لیے میری کوششیں جاری رہیں گی ان خیالات کا اظہار ظل حسنین سگھرے آلہ نے ایک ادبی سیمینار میں کیا ۔ واضح رہے کہ ظل حسنین کے حالیہ مقبول ترین گیت اسیں ہاسے بے وفا وفادار ہنڑ ملے نی ،کی شاندار کامیابی پر استاد الشعراء ملک میثم کھوکھر آصف ندیم آصف ارشد علی کھوکھر ملک فہیم اللہ یاسر اور دیگر کی مبارکباد دیتے ہوءے سراہا ہے۔