ڈاہرانوالہ (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )
ڈاہرانوالہ:مرکزی انجمن تاجران(رجسٹرڈ) اور پریس کلب کے ارکان کی ایس ایچ او نعمان اقبال سے تھانہ ڈاہرانوالہ میں جرائم و گردونواح کےعلاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے کےسلسلہ میں میٹنگ ہوئی تفصیلات کےمطابق تھانہ ڈاہرانوالہ کےایس ایچ او نعمان اقبال نےمیٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا شہر سے جرائم کو مکمل ختم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سے مل کر شہر کے اندر لگے سی سی ٹی کیمروں کو جلد فنکشنل کیا جائے گا۔معاشرے کے اندر جرائم کی روک تھام کے لیے ہر شخص اپنا مثبت کردار ادا کرے۔چوری کی روک تھام کے لیے ہر گاؤں کی سطح پر ٹھیکری پہروں کے نظام کو بھی فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے
ایس ایچ او نے میڈیا کے توسط سے عوام الناس سے اپیل کی کے قانون کا ہمیشہ درست استعمال کیا جائے۔قانون کے غلط استعمال سے بے گناہ لوگ اس کی زد میں آتے ہیں جس کی وجہ سے پولیس کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔تاجر برادری اور میڈیا نمائندگان نے شہر کو امن کا گہوارا بنانے کے لیے ہر ممکن طریقے سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی یقین دلایا۔