ڈاہرانوالہ(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
ڈاہرانوالہ پولیس کی بڑی کامیابی بین الاضلاعی خطرناک ڈکیٹ گینگ گرفتارکر کے ان سے ایک کروڑ کے قریب نقدی موٹر سائیکل ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی چشتیاں یوسف ہارون اور ایس ایچ او تھانہ ڈاہرانوالہ نعمان اقبال نے پولیس اسٹیشن ڈاہرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تھانہ ڈاہرانوالہ کےعلاقہ اور ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والےبین الاضلاعی چار ڈکیٹ گینگ جو کہ پولیس کو بہت سے مقدمات میں مطلوب تھے ڈاہرانوالہ پولیس نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کے احکامات کی روشنی میں ڈکیٹ گینگ پکڑ کے کامیابی حاصل کر لی ایک ڈکیٹ گینگ کاشف عرف کاشی گینگ کے نام سے مشہور تھا جس سے پولیس نے 25 لاکھ روپے نقدی 20 تولہ سونا جس کی مالیت 76 لاکھ کے قریب بنتی ہے ریکور کی دوسرے ڈکیٹ گینگ اصغر علی عرف اختری گینگ تیسرے جاوید عرف جیدی گینگ چوتھے دو رکنی گینگ کو بھی گرفتار کیا اس ڈکیٹ گینگ کو گرفتار کر کے پولیس نےایک کروڑ روپے کے قریب نقدی موٹر سائیکل موبائل فون لیپ ٹاپ اور اسلحہ برامد کر لیا ڈاہرانوالہ کی تنظیموں انجمن تاجران رجسٹرڈ ،سول سوسائٹی اور دیگر شہریوں نے ڈی ایس پی ۔ایس ایچ او ڈاہرانوالہ اور انکی ٹیم کو گینگ کو گرفتار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا