ڈاہرانوالہ(میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے) 13 ستمبر 2024.ءبروز جُمعتہ المبارک کو ڈاکٹر اقبال مکوال سی ای او ہیلتھ بہاول نگر اور ڈاکٹر صفی اللّٰہ سنگھیڑا ڈپٹی ڈی ایچ او چشتیاں کی خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر کاشف الحکیم (ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر) انچارج رورل ہیلتھ کمپلیکس ڈاہرانوالہ نے اپنی نگرانی میں پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم کے حوالہ سے مارکیٹ سروے کروایا۔ ڈاکٹر کاشف الحکیم نے اپنی ٹیم کے ساتھ ڈاہرانوالہ شہر کے مختلف مقامات پر خود کھڑے ہو کر راہگیر بچوں کے ہاتھوں پر پولیو ٹیم کی طرف سے لگائے گئے نشانات کی تصدیق کی۔ اور پولیو ٹیموں کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مارکیٹ سروے کے دوران 152 بچوں کو چیک کیا تمام بچوں کے پولیو ویکسین پینے کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹر کاشف الحکیم قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جو کہ ہمیشہ محکمہ صحت کی طرف سے چلائی جانے والی مہمات میں اپنی ٹیم کی رہنمائی اور نگرانی بڑی جانفشانی کے ساتھ خود کرتے ہیں۔ڈاکٹر کاشف الحکیم کے ساتھ ڈاہرانوالہ شہر کے پولیو ایریا انچارجز اور یونین کونسل انچارجز اور بھی موجود تھے۔ جبکہ خصوصی درخواست پر سینئر صحافی و چیئرمین ڈاہرانوالہ پریس کلب میاں میراحمدمستانہ سہروردی بھی ڈاکٹر کاشف الحکیم کے ساتھ رہے جنہوں نے اس سلسلہ میں ڈاکٹر صاحب کی معاونت کی۔