ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)
اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر انطالیہ سکولز اینڈ کالجز ڈاہرانوالہ کے ڈائریکٹر افنان پرویز نے اپنے استاد محترم سیںنئر صحافی و کالم نگار میاں میراحمد مستانہ سہروردی کو خصوصی طور پر مدعو کیا۔اس موقع پر ڈاہرانوالہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت صدر آل پٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عثمان صادق اونر عیسٰی پٹرولیم ڈاہرانوالہ،نوجوان صحافی و جوائنٹ سیکریٹری ڈاہرانوالہ پریس کلب عامر شفیع صاحب،چوہدری مقصود احمد اور عامر رفیق بھی ہمراہ تھے۔
نوجوان صحافی و سربراہ انطالیہ سکول اینڈ کالج سسٹم افنان پرویز نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکو خراج تحسین پیش کرتے ہوا کہا کہ میری کامیابی کی وجہ میرے اساتذہ ہیں۔اس موقع پر چیف گیسٹ معروف صحافی و کالم نگار میاں میراحمدمستانہ سہروردی نے کہا کہ افنان پرویز جیسے فرمانبردار شاگرد اور اپنے اساتذہ کا ادب کرنے والے ہیں اور اسی طرح نوجوان صحافی و پروفیسر عامر شفیع بھی انکے تابعدار اور فرمانبردار شاگرد ہیں
اور ایسے شاگرد ہرمیدان میں یقینی طور پر کامیاب ہوتے ہیں اور آج یہ اپنے شعبوں میں بڑا نام کما رہے ہیں اور افنان پرویز اور عامر شفیع دونوں ہمارا فخر ہیں کہ آج یہ جس مقام پر ہیں میری دعا ھے کہ یہ کامیابی سے ہرمنزل طے کریں۔میاں میراحمدمستانہ سہروردی کا کہنا تھا کہ حاجی عثمان صادق ہمارے علاقے کی شان ہیں اور انکی علاقے کے لئے خدمات مثالی ہیں اور ایسے عوام دوست رہنماء ہی علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.آخر میں ٹیچرز ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔