ڈاہرنوالہ( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)5 اکتوبر2024.ءکو ٹیچر ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (بہاولنگر) اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے (ایوارڈ یافتہ) ممتاز ماہر تعلیم محمد اقبال کے صاحبزادے محمد اویس اقبال چوہدری ایس ایس ای بائیولوجی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈاہرنوالہ کو”ہیرو ٹیچر” کے ایوارڈ سے نوازا گیا. اویس اقبال چوہدری قابل ترین استاد ہیں جنہوں نے اپنی صلاحتیوں کا لوہا تعلیمی میدان میں منوایا ھے۔اویس اقبال چوہدری ہمارے شہر کا پراؤڈ ہیں۔اور وہ اس سے بھی بڑے ایوارڈ کے حقدار ہیں انہیں اپنے شعبہ تعلیم سے بڑا پیار ہے ان کے ہزاروں شاگرد بھی ان کے گن گاتے نظر آتے ہیں۔ انکی تعلیمی میدان میں خدمات مثالی اور قابل ستائش ہیں اور انکی خدمات کا اعتراف تو سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہیں اللہ پاک کے حضور ہم دعا گو ہیں جناب اویس اقبال چوہدری اسی جذبے سے اپنے علاقے کے پھولوں کی آبیاری کرتے رہیں گے.#ادبی تنظیم روش انٹرنیشنل کے چیئرمین اور چیف پیٹرن پنجابی وچار چینل میاں میراحمدمستانہ سہروردی نے جناب اویس اقبال چوہدری کو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے” ہیرو ٹیچر” کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے