ڈیرہ غا زیخان ( رانا فیصل سے): ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد افضل کی زیر نگرانی ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم جاری ہے. اس سلسلے میں لین لائن ڈسپلن سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد کیاگیا جو ماڈل ٹاون وقار کنٹین سے آوٹ ایجنسی چوک اور پھر ریلوے پلی پر اختتام پذیر ہوئی. ریلی کے اختتام پر لوگوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے. ٹریفک پولیس نے اعلانات کے ذریعے لوگوں کو ایجوکیٹ کیا کہ سلو موونگ وہیکلز، موٹر سائیکل اور رکشہ جات وغیرہ فٹ پاتھ کی بائیں طرف رہیں اور لین لائن کی پابندی کریں، پیدل چلنے والے فٹ پاتھ کا استعمال کریں گے. اس موقع پر بتایاگیا کہ ٹریفک قوانین آپ کی سلامتی کے لیے بنائے گئے ہیں ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنایا جائے۔لین لائن، سٹاپ لائن اور سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ کی سختی سے پابندی کرائی جائے گی. انچارج ایجوکیشن یونٹ محمد کامران نے کہا ہے کہ غلط لین میں سفر کرنا دوسروں کی حق تلفی کے مترادف ہے،ٹریفک قوانین پر عمل کر کے حادثات کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے.