منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ ڈرگز کنٹرولر محمد افضل ندیم نےمختلف مقامات پر کامیاب چھاپے مار کر۔زایدالمعیاد ادویات فروخت کرنے اور نشہ آ ور ادویات کی غیر قانونی خرید وفروخت کرنے پر 2 میڈیکل سٹور سیل اور3 میڈیکل سٹوروں کے چالان کر کے مزید کاروائی کے لئے رپورٹ ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ منڈی بہاوالدین کو بھجوا دی ۔
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) محمد افضل ندیم ڈرگز کنٹرولر نے اپنی ٹیم کے ھمراہ منڈی بہاوالدین سٹی،کٹھیالہ شیخاں آہلہ اور کنگ روڈ میں مختلف میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مار کر کے ڈرگز ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر عمر میڈیکل سٹور ۔ثاقب میڈیکل سٹور ،حافظ میڈیکل سٹور کے چالان کر کے سیل اور3 میدیکل سٹوروں کے چالان کر کے رپورٹ ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ منڈی بہاوالدین بھجوا دی ۔متعدد میڈیکل کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ھے کہ آیندہ اگر کسی میڈیکل سٹور سے غیر معیاری اور نشہ آور ادویات برآمد ہوئے پر بھاری جرمانے کے ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔