ڈسکہ: سینئر صحافی درے خان کی غیر قانونی نظر بندی اور دہشتگردی کی جھوٹی FIR پر ڈسکہ پریس کلب کی شدید مذمت
ڈسکہ ( ملک عبدالقدیر) ڈسکہ کے معروف سینئر صحافی اور ڈسکہ پریس کلب کے گروپ لیڈر درے خان کو غیر قانونی طور پر شہر کے مسائل اجاگر کرنے کی پاداش میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ درے خان نے ڈسکہ شہر کے عوامی مسائل کو میڈیا کے ذریعے پیش کیا تھا، جس کے نتیجے میں انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔
نظر بندی کے بعد درے خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایک جھوٹی FIR بھی درج کروا دی گئی، جس پر ڈسکہ پریس کلب نے سخت احتجاج کیا ہے۔ پریس کلب کے اراکین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے اور صحافیوں کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔
ڈسکہ پریس کلب کے عہدیداروں نے حکومت سے فوری طور پر درے خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور جھوٹی FIR کے اندراج کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔