خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)فرسٹ سٹیپ آرگنائزیشن ملتان کی سی ای او، میڈم فرزانہ ارم نے جنرل سیکرٹری فرسٹ سٹیپ آرگنائزیشن ملک ظفر عباس کے ہمراہ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان، میڈم ام فروا ہمدانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈویژنل ڈائریکٹر کوملتان میں ان کی تعیناتی پر مبارک باد دی اور گلدستہ پیش کیا. اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اقبال سہو بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ میڈم ام فروا ہمدانی نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل خوشاب کے لیے بطور مینیجر ادارہ ہذا طویل عرصہ تک گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں اور حال ہی میں ان کو ان سروس پرموشن دے کر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان تعینات کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اللہ تبارک و تعالی ا نے میڈم ام فروا ہمدانی کو اعلی ا انتظامی صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ کسی بھی ادارے میں اپنی تعیناتی کے دوران اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروءےط کار لایا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ موصوفہ آج بھی ضلع خوشاب میں نہایت عزت واحترام واحترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں اور ہمیشہ ان کے ڈیپارٹمنٹ کے حکام بالا نے ان کی خدمات کا نہ صرف اعتراف کیا ہے بلکہ ہمیشہ انہیں زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ہے ۔