منڈی بہاوالدین، 12ستمبر 2024(میاں شریف زاہد )
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن اکرام اللہ، نمائندہ ڈی پی او اور نمائندہ ڈی ایس پی ٹریفک بھی موجود تھے۔
اجلاس میں سکول مارننگ اور چھٹی کے دوران ٹریفک مسائل اور حادثات بارے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کو لانے اور لے جانے والی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہونے چاہیئں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کسی بھی گاڑی کو سڑک پر نہ آنے دیا جائے،
گاڑیوں میں کسی بھی صورت اوولوڈنگ نہیں ہونی چاہیئے جبکہ اوور سپیڈنگ کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی نمایاں وجوہات میں ٹریفک قوانین کی لاعلمی اور ان پر عمل پیرا نہ ہونا اور تیز رفتاری وغیرہ ہیں۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی بھی ہدایت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے ہم ٹریفک مسائل پر قابو پانے سمیت ممکنہ ٹریفک حادثات میں کافی حد تک کمی لا سکتے ہیں۔