منڈی بہاوالدین، 06 ستمبر 2024( میاں شریف زاہد )
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے یوم دفاع کے موقع پر سانحہ چیئرنگ کراس لاہور بم دھماکہ میں شہید ہونے والے ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید سندا کی یادگار پر حاضری دی،
پھولوں کی چادر چڑھائی،
فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کے لئے دعا کی،
شہید کی یادگار کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔
ڈپٹی کمشنر نے ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔
ڈپٹی کمشنرڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداءماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیرو ز ہیں،
جنہیں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
شہداء کی قربانیاں ہمیں احساس دلاتی ہیں کہ ان جوانوں نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ان شہیدوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کیے،
میں ان شہداءکی فیملیز، والدین اور بچوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے پیاروں نے شہادت کا عظیم مقام حاصل کیا۔
آج کے دن ہم اس عہد کی تائید کرتے ہیں کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر ہمیں اگرمزید جانوں کے نذرانے پیش بھی کرنا پڑے تو اس سے دریغ نہیں کیا جائے گااور ہم ہر لمحہ سربکف میدان عمل میں تیار کھڑے ہیں۔
Empowering the people CM Maryam Nawaz Updates CM Punjab Official Minister Information & Culture Punjab Marriyum Aurangzeb Chief Secretary Punjab Chief Minister Punjab’s Updates Maryam Nawaz Sharif DGPR Punjab Team MNS Maryam Nawaz Sharif.Official Maryamazing Chief Minister Punjab Maryam Nawaz PMLN Digial PML-N Punjab PML(N) Deputy Commissioner Mandi Bahauddin Deputy Commissioner MBDin ISPR DG ISPR Ispr Officially Govt of Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala