منڈی بہاوالدین، 12ستمبر 2024(میاں شریف زاہد )
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ فیلڈ میں مسلسل متحرک،
اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب“ مہم کے تحت صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لینے کے حوالے سے یونین کونسل آہلہ اور چک نمبر 4 کا دورہ کیا اور صفائی عملہ کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو میونسپل سروسز کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
جس کیلئے صفائی ستھرائی کا کام بھر پور طریقے سے جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر کے ساتھ دیہات میں بھی عارضی ناجائز تجاوزات کو ختم کیا جا رہاہے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے۔
شہر کی سڑکوں، گلیوں، محلوں اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔