ڈیرہ غازیخان (رانا فیصل سے)
حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ریجینل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان محمد عثمان خالد نے موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت ڈیرہ غازی خان شہر کی حدود میں صبح چھ سے رات دس بجے تک ٹریکٹر ٹرالیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔