ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے) ای این آئی کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے شاگرد پر وحشیانہ تشدد میں ملوث استاد گرفتار۔
ڈیرہ غازی خان پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شاگرد پر وحشیانہ تشدد میں ملوث ظالم استاد کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ دراہمہ کی حدود میں مدرسہ میں پڑھنے والے کمسن بچے پر مولوی مرید حسین نے وحشیانہ تشدد کیا، اے ایس آئی غلام عباس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔
پنجاب پولیس خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم کے خلاف ہمہ وقت بر سر پیکار ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ بچوں یا خواتین پر تشدد کرنیوالے کسی بھی شخص متعلق فوری پولیس کو مطلع کریں۔
خواتین تھانے جائے بغیر 15 پر کال کرکے “ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن” کے ذریعہ اپنا مقدمہ درج کروا سکتی ہیں۔