ڈیرہ غازی خان میں ایک بڑی ہاوسنگ سکیم گلبرگ کے دفتر کو میونسپل کارپوریشن نے سیل کر دیا ہے۔اس ہاوسنگ سکیم کے مالک اصغر گرمانی مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ہیں۔اور لیہ سے تحریک انصاف کی طرف سے امیدوار تھے اور کامیاب ہو کر ن لیگ جوائن کر لی۔مبینہ طور پر ہاوسنگ سکیم کے رہائشی لوگوں کی شکایات کے علاوہ لوگوں سے بھاری رقم لیکر پلاٹ نہیں دی گئے یا موقع پر پلاٹ نہیں ہیں۔مالک کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ایک بااٹر شخصیت کے خلاف کاروائی پر متاثرین خوش ہیں مگر مطالبہ ہے کہ ان کی رقم اور پلاٹ کی واپسی تک احتجاج جاری رکھا جائگا۔