وزیر اعلی پنجاب کے دورہ پر مسلم لیگ ن کا غیر معمولی اجلاس۔عہدیدار سراپا احتجاج۔ ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ )۔مسلم لیگ ن ضلع ڈیرہ غازیخان کے اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کی آمد پر ضلعی تنظیم کو نظر انداز کرنے کی مذمت اور شدید غصہ کا اظہار کیا۔ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن امجد سردار کی طرف سےضلعی کمیٹیوں میں پارٹی عہدیداروں کو اکاموڈیٹ کرنے کی متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔بیوروکریسی کے عدم تعاون اور برے رویے پر ڈویژنل صدر امجد سردارکی پیش کی گئی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ضلعی صدر میر مرزا تالپور کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد پر متفقہ طور پر ضلعی تنظیم کی طرف سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر فیاض لغاری کی تعیناتی کی شدید مذمت کی گئی اور نامزدگی واپس لینے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔اجلاس میں ضلعی صدر میر مرزا تالپور ڈویژنل نائب صدر نواب طارق علی خان کاکڑ،ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مصطفٰی کھنڈوا، ڈویژنل صدر کسان ونگ امجد سردار،ڈویژنل صدر لیبر ونگ ذوالفقار علی بھٹی، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عبدالحمید جلبانی اور صوبائی حلقوں کے صدور کوڑا خاں رستمانی، اللہ نواز گوپانگ اور دیگر نے شرکت کی۔