ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، 7کلو گرام چرس، 5کلو گرام ہیروئن برآمد.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں سرکل افسران کی زیرنگرانی ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹارگٹ دئیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر بشارت حسین نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم جمال کے قبضہ سے 1360گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائن SI مہر فواد سلیم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔دانش سے1280گرام ہیروئن جبکہ 2۔ملز م محمد عمار سے 560گرام چرس برآمد کی۔ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دو منشیات فروشوں 1۔ غضنفر سے 1320گرام چرس 2۔ قاسم رضا سے 1کلو ہیروئن برآمد کی۔ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرکے دو ملزمان, عمر شہزاد سے 1400گرام چرس جبکہ پہلوان شاہ سے 560 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کئے۔ایس ایچ او انڈسٹریل اسٹیٹ نے ملزم محمد اسجد سے 550 گرام چرس برآمد کی۔ ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ نے ملزم محمد عنصر کو گرفتار کرکے 1100گرام ہیروئن برآمد کی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے منشیات کے خلاف کاروائی کر کے ملزم محمد عمران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1100گرام چرس برآمد کی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اختر کو گرفتار کرکے 1240گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔