کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ کیماڑی کا جنرل ورکر اجلاس الیکشن سیل آفس نیول کالونی میں منعقد ہوا
اجلاس کی صدارت صدر لیاقت آسکانی جنرل سیکریڑی حبیب جدون سیکریڑی اطلاعات سیدافتخارحسین شاہ سینئر نائب صدر فیصل یونس نے کی اجلاس میں صدر ڈسٹرکٹ کیماڑی ایم پی اے لیاقت آسکانی نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کہ ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تمام جیالوں پر فخر ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض اور پارٹی قیادت کی جانب سے جو بھی ذمہ داری ملی ہے اسے احسن طریقے سے سرانجام دیا ہے اور جیالوں کی جدوجہد محنت سے جنرل الیکشن ہویا ضمنی ہو یا بلدیاتی الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے آج ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تینوں ٹاؤن چیئرمین جیالے ہے لیاقت آسکانی جنرل سیکریڑی غلام حبیب جدون نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کہ ضلع کیماڑی کے تمام جیالوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جیالوں کے ساتھ مل کر ضلع کیماڑی کو بھٹوازم کا مضبوط قلعہ بنائیں گے حبیب جدون ڈسٹرکٹ کیماڑی کے سیکریڑی اطلاعات سیدافتخارحسین شاہ نے اپنے خیالات کے اظہار میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیماڑی کے تمام ٹاؤن چیئرمینز وائس چیئرمین یوسی چیئرمینز وائس چیئرمینز کونسلرز متعلقہ پی ایس یوسیز وارڈز کے عہدیداران و کارکنان کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل کے حل کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں بروے کار لائے تاکہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سیدافتخارشاہ اجلاس میں تمام سٹی ایریاز کے صدر جنرل سیکریڑیز سیکریڑی اطلاعات یوسی و وارڈ کے عہدیداران ذیلی تنظیموں کے عہدیداران ممبرسندھ کونسل ٹاؤن چیئرمینز وائس چیئرمینز یوسیز چیئرمین و وائس چیئرمینز کونسلرز ٹکٹ ہولڈرز اور جیالوں کی کثیر تعداد نے اپنی بھرپور افرادی قوت کیساتھ اجلاس میں شرکت کی۔۔۔